Friday 19 April 2019

کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟ بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی

کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟ بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں بلے باز کے طور پر اپنے کردار کے حوالے سے خاصے سنجیدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نمبر پانچ پر کھیلوں گا جو ٹیم کے مفاد میں ہو گا۔
ضرور پڑھیں:  پاکستانی گوشت کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے کے لیے نئے سافٹ ویئر پیکج کے اجراء کا اعلان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں ورلڈ کپ کیلئے منعقدہ کیمپ کے دوران سرفراز احمد نے اپنی بیٹنگ پر خاصی توجہ دی اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ ہے کہ میری بیٹنگ ٹیم کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں اوپنر سے نوویں نمبر پر بیٹنگ کر چکا ہوں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ میں یہ طے کر لوں کہ کس نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے اور مناسب یہی ہے کہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں جو ناصرف میرے لئے بلکہ ٹیم کیلئے بھی اچھا ہے۔
ضرور پڑھیں:  وزارت خزانہ کی ذمہ داری حفیظ شیخ کے سپرد لیکن وزیراعظم نے یہ فیصلہ کس کی مشاورت سے کیا؟سینئر صحافی نے دعویٰ کردیا
سرفراز احمد 101 ون ڈے میچوں میں 32.91 کی اوسط سے 1,942 رنز سکور کر چکے ہیں اور نمبر پانچ پر کھیلتے ہوئے 10 اننگز میں 53.38 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 427 رنز بنائے، جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی نمبر پر کھیلتے ہوئے ان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

No comments:

Post a Comment