Thursday 18 April 2019

استعفے کے اعلان کے بعد اسد عمر خود منظرعام پر آگئے ، اعلان کردیا

استعفے کے اعلان کے بعد اسد عمر خود منظرعام پر آگئے ، اعلان کردیا


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) استعفے کے اعلان کے بعد سابق وزیرخزانہ اسدعمر خود منظرعام پر آگئے اور کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے کچھ کرنے کی کوشش کی ، عمران خان اور ان کے وژن کو سپورٹ کرنے کے لیے حاضرہوں، عمران خان ، اپنے حلقے کے عوام اور سوشل میڈیا صارفین کا شکرگزار ہوں ، ورنہ آج عمران خان وزیراعظم اور اسدعمر شاید وزیرخزانہ نہ ہوتا۔
ضرور پڑھیں:  چیف سلیکٹرسے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ہے،خورشید شاہ
پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کاکناتھاکہ خود وضاحت اورسوالوں کاجواب دینے آیاہوں، وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل کرنے جارہے ہیںوزیراعظم نے مجھے وزارت توانائی کی پیشکش کی تھی، انہوں نے کہاکہ وہ اس رول میں دیکھنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں وہ مناسب نہیں تھی تو میں نے معذرت کرلی۔انہوں نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں اور نیا بجٹ اس پر منحصر ہوگا، نئے وزیرخزانہ کا فیصلہ ہمیں جلد کرنا چاہیے ، آنیوالا بجٹ مشکل ہوگااور وزیرخزانہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا، اگلابجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی عکاسی کرے گا، نئے وزیرخزانہ سے بھی کسی معجزہ کی توقع نہ رکھیں لیکن بلاشبہ معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم کے خیال میں ٹیم میں تبدیلی سے بہتری آسکتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کاکہناتھاکہ وجہ بڑی سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ معیشت مشکل وقت سے گزررہی ہے ، اپوزیشن دباﺅ کا بہانہ بھی بنارہی ہے ،اب تازہ دم ٹیم اگرآکر کام کرے گی تو بہتری نظرآئے گی ، اگر نہ بھی آئے تو انہیں کچھ ٹائم تو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنو کریٹس میں زیادہ صلاحیت ہوتی ہے لیکن مجھے نہیں پتہ کہ کون آئے گا۔

No comments:

Post a Comment