Friday 19 April 2019

کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟ بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی

کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟ بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں بلے باز کے طور پر اپنے کردار کے حوالے سے خاصے سنجیدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نمبر پانچ پر کھیلوں گا جو ٹیم کے مفاد میں ہو گا۔
ضرور پڑھیں:  پاکستانی گوشت کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے کے لیے نئے سافٹ ویئر پیکج کے اجراء کا اعلان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں ورلڈ کپ کیلئے منعقدہ کیمپ کے دوران سرفراز احمد نے اپنی بیٹنگ پر خاصی توجہ دی اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ ہے کہ میری بیٹنگ ٹیم کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں اوپنر سے نوویں نمبر پر بیٹنگ کر چکا ہوں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ میں یہ طے کر لوں کہ کس نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے اور مناسب یہی ہے کہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں جو ناصرف میرے لئے بلکہ ٹیم کیلئے بھی اچھا ہے۔
ضرور پڑھیں:  وزارت خزانہ کی ذمہ داری حفیظ شیخ کے سپرد لیکن وزیراعظم نے یہ فیصلہ کس کی مشاورت سے کیا؟سینئر صحافی نے دعویٰ کردیا
سرفراز احمد 101 ون ڈے میچوں میں 32.91 کی اوسط سے 1,942 رنز سکور کر چکے ہیں اور نمبر پانچ پر کھیلتے ہوئے 10 اننگز میں 53.38 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 427 رنز بنائے، جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی نمبر پر کھیلتے ہوئے ان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

ایرانی خاتون باکسر نے وارنٹ جاری ہونے پر وطن واپسی ملتوی کردی

ایرانی خاتون باکسر نے وارنٹ جاری ہونے پر وطن واپسی ملتوی کردی , پیرس: فرانس میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی ایرانی خاتون باکسرصدف خادم نے وطن واپسی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر تہران میں ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ان کے نمائندے نے بتائی ہے لیکن ایران کے حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ یہ بات بدھ کے روز ان کے نمائندے نے بتائی ہے، جب کہ ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ ایرانی خاتون باکسر صدف خادم نے مقابلے میں فرانسیسی باکسر این شووین کو شکست سے دوچار کیا جو مغربی فرانس میں منعقد ہو اتھا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدف خادم کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران میں حکام نے نہ صرف صدف خادم بلکہ مقابلے کے منتظم مہیار منشی پور کے خلاف بھی ایرانی خاتون باکسر نے وارنٹ جاری ہونے پر وطن واپسی ملتوی کردی , پیرس: فرانس میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی ایرانی خاتون باکسرصدف خادم نے وطن واپسی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر تہران میں ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ان کے نمائندے نے بتائی ہے لیکن ایران کے حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ یہ بات بدھ کے روز ان کے نمائندے نے بتائی ہے، جب کہ ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ ایرانی خاتون باکسر صدف خادم نے مقابلے میں فرانسیسی باکسر این شووین کو شکست سے دوچار کیا جو مغربی فرانس میں منعقد ہو اتھا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدف خادم کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران میں حکام نے نہ صرف صدف خادم بلکہ مقابلے کے منتظم مہیار منشی پور کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ایران میں پیدا ہونے والے منشی پور باکسنگ کے عالمی چمپین رہ چکے ہیں لیکن اب وہ فرانس کے شہری ہیں۔ ایران کی جانب سے خواتین کو باکسنگ میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد منشی پور نے اس مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ ایران کی باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ، حسین سوری نے اس بات کی تردید کی ہے کہ صدف خادم کو گرفتار کیا جائے گا۔ اُنھوں نے ایسی اطلاعات کو محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے نے ایران کے خبر رساں ادارے، ’اسنا‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مسز خادم باکسنگ کی ایران کی سرکاری ایتھلیٹ نہیں ہیں اور باکسنگ فیڈریشن کے خیال میں اُن کی یہ تمام سرگرمیاں ذاتی نوعیت کی ہیں۔ ایران میں پیدا ہونے والے منشی پور باکسنگ کے عالمی چمپین رہ چکے ہیں لیکن اب وہ فرانس کے شہری ہیں۔ ایران کی جانب سے خواتین کو باکسنگ میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد منشی پور نے اس مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ ایران کی باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ، حسین سوری نے اس بات کی تردید کی ہے کہ صدف خادم کو گرفتار کیا جائے گا۔ اُنھوں نے ایسی اطلاعات کو محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے نے ایران کے خبر رساں ادارے، ’اسنا‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مسز خادم باکسنگ کی ایران کی سرکاری ایتھلیٹ نہیں ہیں اور باکسنگ فیڈریشن کے خیال میں اُن کی یہ تمام سرگرمیاں ذاتی نوعیت کی ہیں۔

#aqibriaz


Thursday 18 April 2019

#helpneedypeople


aqib riaz

Aqib Riaz

شہنشاہ جذبات، عہد ساز اداکار محمد علی کی 88ویں سالگرہ

شہنشاہ جذبات، عہد ساز اداکار محمد علی کی 88ویں سالگرہ

,
پاکستانی فلم انڈسٹری کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی شہنشاہ جذبات محمد علی کا نام نمایاں ہو گا۔  مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت کے حامل عہد ساز اور صاحب طرز اداکار کا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
بولنے کے منفرد انداز اور جاندار اداکاری سے کرداروں میں روح پھونکنے والے عظیم اداکار محمد علی انیس سو چونتیس کو ہمسایہ ملک  ہندوستان میں میں پیدا ہوئےاورتقسیم ہند کے بعد پاکستان آئے۔
محمد علی نے فنی کیرئیر کی ابتدا ریڈیو سے بطور صداکار کی۔ مقناطیسی آواز کے مالک نے شوبز کی دنیا میں بھی اپنی  الگ پہچان بنائی۔

محمد علی نے منفرد انداز سے اداکاری میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ محمد علی جاندار اداکاری سے کردار میں روح پھونکنے کا فن جانتے ۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم  چراغ جلتا رہا سے کیا اور پھر شوبز دنیا کے ہو کر رہ گئے۔
فن کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے محمد علی کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گماں ہوتا۔  انہیں اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر کمال عبور حاصل تھا۔
 اداکارہ  شبنم، بابرہ شریف اور دیبا سمیت ماضی کی تمام معروف اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا، لیکن زیبا کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی اور پھر حقیقی زندگی میں بھی دونوں پکے رشتے کی ڈوری میں بندھ گئے۔
یہ بھی پڑھیے:لیجنڈری فنکار معین اختر کی 68ویں سالگرہ
محمد علی نے آگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز اور صاعقہ سمیت درجنوں فلموں میں فن کا لوہا منوایا۔
ورسٹائل اداکار محمد علی کو تمغہ امتیاز اور تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ محمد علی تو انیس مارچ دو ہزار چھ کو دنیا سے رخصت ہو گئےلیکن ان کا جداگانہ اور خوب صورت انداز اداکاری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

”بظاہر تاثر ہے کہ اسد عمر کو معیشت کی وجہ سے نکالا گیا لیکن ۔۔۔“حامد میر نے اسد عمر کے استعفے کی حیران کن وجہ بیان کردی

”بظاہر تاثر ہے کہ اسد عمر کو معیشت کی وجہ سے نکالا گیا لیکن ۔۔۔“حامد میر نے اسد عمر کے استعفے کی حیران کن وجہ بیان کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بظاہر تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسد عمر کو معیشت کی وجہ سے ہٹا یا گیا لیکن دراصل گزشتہ تین چار مہینوں سے ان کے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے استعفے کی کہانی چار مہینے پہلے شروع ہوئی لیکن وفاقی کابینہ کے گزشتہ 5,6اجلاسوں میں اس معاملے میں شدت آگئی تھی کیونکہ اسد عمر کو دیگر وزراءکی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا ۔اسد عمر کو فیصل واوڈا ،فواد چوہدری ،مراد سعید اور علی زیدی سمیت دیگر وزراءنے تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اس تنقید سے ایسا لگ رہا تھا کہ اسد عمر پر استعفے کے لیے پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔حامد میر نے بتا یا کہ بہت سے وزراءسمجھتے تھے کہ اسد عمر کے اقدامات سے سرما یہ کاروں کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اس لیے بھی وہ اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ اصل میں اسد عمر جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے بیرون ملک گئے تھے تب ہی ان کے پیچھے متعدد وزراءکے خلاف لابنگ میں شدت آگئی ،اسد کو پتہ نہیں تھا ،اس لیے جب وہ واپس آئے تو صحافیوں نے ان سے تبدیلی کا سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے ،کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے معاملے پر جب آٹھ سے دس وزراءنے اسد عمر پر حملہ کیا تو انہیں سمجھ لگ گئی تھی کہ اب میں جا رہا ہو ں ۔